امریکی صحافی کی ٹرمپ پر تنقید اور تعریف

134

امریکی صحافی اور امریکی چینل کے میزبان جیک ٹیپر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں نادانستہ طور پر امریکی عوام پر ایک احسان کر دیا کہ ان ری پبلکن منتخب نمائندوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا جنہوں نے امریکی عوام کی رائے کو جھوٹ اور سازش قرار دینے کے پروپیگنڈے کا ساتھ دیا۔

صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کا جائزہ لیتے ہوئے جیک ٹیپر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا یہ امریکی عوام پر احسان ہے کہ وہ ایسے سیاستدانوں اور منتخب ارکان کانگریس کو عوام کے سامنے لے آئے جنہوں نے امریکی عوام کی آزادانہ رائے کو سبوتاژ کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کا ساتھ دیا۔

جیک ٹیپر نے اپنے پروگرام میں جہاں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں صدر ٹرمپ کی کورونا ویکیسن بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں، تجارتی پالیسیوں، مشرق وسطیٰ میں امن منصوبہ شروع کرنے اور افغانستان، عراق سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے فیصلوں کی بھی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں