امریکی قونصلیٹ نے کیماڑی کی یادگار تصویر شیئر کردی

103

کراچی میں امریکی قونصلیٹ نے پاکستان کی اہم بندر گاہ کیماڑی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

امریکی قونصلیٹ نے 1955 میں کھینچی گئی کیماڑی کی ایک تاریخی تصویر اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی۔

قونصلیٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ کیماڑی گئے ہیں؟ اور اس تصویر سے متعلق کچھ جانتے ہیں۔

امریکی قونصلیٹ نے تصویر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر 1955 میں لی گئی تھی اور اس میں مشہور امریکی نقاش اور مصور نارمن راک ویل، ایک پریس فوٹوگرافر (دائیں جانب) اور ایک سندھی ماہی گیر (بائیں جانب) کے ساتھ کیماڑی کے مقام پر کشتی میں سوار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی قونصلیٹ اپنے سوشل میڈیا پیج پر پاکستان کے مختلف مقامات کی تصاویر پوسٹ کررہا ہے، جس میں پاک امریکا دوستی اور تعلقات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی امریکی قونصلیٹ کی اس کوشش کو کافی پسند کررہے ہیں اور اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں