امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر کھلا حملہ ہیں، ترک صدر اردوان

144

امریکا کی جانب سے ترکی کے خلاف پابندیوں پر ترک صدر رجب طیب اردوان برہم ہوگئے، اور کہا کہ امریکی پابندیاں ترکی کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہیں۔

ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ امریکا کیسا اتحادی ہے جو پابندیاں لگا رہا ہے، پابندیوں کا امریکی فیصلہ ترک خود مختارانہ حقوق پر کھلا حملہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد ہماری دفاعی صنعتی ترقی روکنا اور ترکی کا امریکا پر انحصار برقرار رکھنا ہے۔ ان اقدامات سے مسائل ہونگے۔ لیکن ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ترکی کے روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر پیر کو ترکی کے دفاعی صنعتی ڈائریکٹوریٹ، اس کے سربراہ اور تین ملازمین پر پابندیاں لگائی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں