کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق ملکی قوانین پر من وعن عمل کیا جائے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انسان حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان انسانی حقوق کی علمبردار سیاسی جماعت ہے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں اور کارکنان کو ان کی جدوجہد میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج بھی ہمارے کارکنان کے انسانی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں جس میں ماورائے عدالت قتل اور انسانی جانوں کا غیر محسوس ہونا شامل ہے جہاں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے وہاں اس کے برعکس آج بھی ہمارے ملک میں بغیر جرم کے سزائیں ملنا لوگوں کو لاپتہ کردینا عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ان کو عقوبت خانوں میں حبس بے جا میں رکھنا اور ان کے خاندانوں کو ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انسانی حقوق سے متعلق ملکی قوانین پر من وعن عمل کیا جائے، خالد مقبول
179









