انٹر بورڈ کراچی میں بے قاعدگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تیار

119

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیب کی ہدایت پراعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سنگین بے قاعدگیوں پرقائم تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ محکمہ بورڈز و جامعات کے زرائع کے مطابق تحقیقات میں نہ صرف سنگین بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے بلکہ بورڈ کے ناظم امتحانات کی خلاف ضابطہ تقرری کا بھی انکشاف ہوا ہے رپورٹ میںکہا گیا ہے کہقائم مقامناظم امتحانات شجاعت ہاشمی کی تقرری کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر چیئرمین بورڈ نے کی اور انھیںاس کا اختیار ہی نہیںتھا رپورٹ میںشجاعت ہاشمی کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چئیرمین بورڈ بار بار بلانے کے باوجود تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی ڈائریکٹر لیگل مدثرکی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میںکہا گیا تھا کہ ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے متنازع امتحانی مراکز قائم کئے اور وہ غیرذمہ دار اور نااہل افسر ثابت ہوئے ۔ بورڈ کے

چیئرمین نے طلبہ کو فائدہ پہنچایا، انہیں نقل کی سہولت دی اور ان کے نمبرز غیرقانونیطور پر بڑھائے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین بورڈ میں انتظامی قابلیت نہیں، وہ بورڈ کے افسران شجاعت ہاشمی اور اسلم چوہان کے مشوروں پر عمل کرتے تھے جبکہ یہ افسران غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے تاہم اس رپورٹ پر کارروائی کے بجائے تحقیقاتی رپورٹ کو سرد خانے کی نذر کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں