انڈونیشیا: جزیرے سے ساڑھے 45 ہزار برس پرانی غار پینٹنگ دریافت

190

ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کی قدیم ترین غار پینٹنگ آرٹ دریافت کی ہے، جوکہ ایک زندہ جنگلی سور کے قد و قامَت کے مساوی تصویر ہے اور یہ کم از کم 45 ہزار پانچ سو برس قبل انڈونیشیا میں پینٹ کی گئی۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتھ یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے دنیا کے قدیم ترین اور معروف غار سے تقریباً ساڑھے 45 ہزار سال پرانی ایک پینٹنگ دریافت کی ہے۔

غار پینٹنگ پر مبنی یہ آرٹ انڈونیشیا کے جزیرے سولویسی پر واقعہ صوبے جنوبی سولویسی میں دریافت ہوا۔ یہ پینٹنگ جس جنگلی سور کی بنائی گئی ہے وہ صرف انڈونیشیا کے اس جزیرے ہی میں پایا جاتا ہے۔

اس دریافت کے حوالے سے بدھ کو جرنل سائنس ایڈوانسز کی اشاعت میں تفصیلات موجود ہیں جس میں اس علاقے سے ملنے والے آثار قدیمہ کے شواہد اور دیگر معلومات شیئر کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں