انیل کپور کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا

206

بھارتی اداکار انیل کپور 64 بہاریں دیکھ لینے کے بعد بھی آج کسی ہینڈسم نوجوان سے کم دکھائی نہیں دیتے، اداکار کی حالیہ تصویروں میں فٹنس نے سب کو خواشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

بیٹے نے بھی والد کی فٹنس پر مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو پتہ ہے کہ آپ اپنے بازو(بائیسپس) دِکھا رہے ہیں۔

انیل کپور نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی جس میں انہوں نے نیلی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے اور ساتھ فٹنس کے حوالے سے کیپشن بھی لکھا۔

اداکار نے کہا کہ مجھے ٹریننگ کے بارے میں ایک چیز پسند ہے کہ یہ شخصیت میں جو مستقل مزاجی لاتی ہے۔

انیل کپور کے بیٹے نے والد کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تصویر کے ساتھ کیپشن لکھنے کی کیا ضرورت تھی، سب جانتے ہیں کہ آپ تصویروں میں اپنے بازو(بائیسپس) دِکھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں