آذربائیجان کی پاکستان اور ترکی کو سرمایہ کاری کی دعوت

252

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکی کو حال ہی میں آزاد کرائے گئے علاقوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستانی اور ترک ہم منصب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں آزری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم آزاد کرائے گئے علاقوں میں تعمیر نو کے لیے پاکستان اور ترکی کو دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے نئے آزاد شدہ علاقوں میں دونوں ممالک سرکاری کریں۔

آزری وزیر خارجہ نے نگورنو کا راباخ جنگ کے دوران حمایت کرنے پر پاکستان اور ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تینوں ممالک میں مشترکہ قدر مذہب اور ثقافت ہے، ہم کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں