آسٹریلیا: اسکول پر گرنے والی آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

141

آسٹریلیا میں قائم اسکول پر آسمانی بجلی آگری جس نے طلبا اور اساتذہ سمیت 14 افراد کو اسپتال پہنچا دیا، بجلی گرنے کے دہشت ناک مناظر نے بچوں کے دل دہلا دیے۔

یہ ہولناک واقعہ آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں قائم کلنٹن نامی اسکول میں پیش آیا، طلبا درخت کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک آسمانی بجلی آگری۔

اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور متاثرہ طلبا اور اساتذہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں