آصف زرداری کا نواز شریف کو فون، والدہ کے انتقال پر تعزیت

143

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا۔

آصف علی زرداری نے اس موقع پر میاں نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سابق صدر پاکستان نے دوران گفتگو کہا کہ ماں کا انتقال اولاد کے لیے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے۔ آپ کے اور آپ کے خاندان کے اس غم میں برابر کا شریک ہوں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپکو اور آپکے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں