اپنی کامیابیوں سے زیادہ اپنی کوتاہیوں پر فخر ہے: بلال عباس

182

گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل پاکستانی اداکار بلال عباس خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے۔

بلال عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل ہونے کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انتہائی عاجزی سے کام لیا۔

انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے اپنی کامیابیوں سے زیادہ اپنی کوتاہیوں پر فخر ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’پرفیکٹ دراصل ایک غلط نام ہے۔ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتے۔‘

بلال عباس کی پوسٹ پر عمران اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے مطابق آپ ماشاءاللّٰہ سے ایک پرفیکٹ اداکار ہیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان بنا لی ہے، اس کا منہ بولتا ثبوت بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اداکاروں کی پذیرائی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ناموں سجل علی، بلال عباس اور ایمن خان کو ‘تھرٹی انڈر تھرٹی گلوبل ایشین اسٹارز‘ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے 2021 کے گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کی جس میں تینوں پاکستانی اداکار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں