اپوزیشن کی چیخ و پکار کرپشن بے نقاب ہونے کا واضح ثبوت ہے، فیاض چوہان

118

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی بلبلاہٹ اور چیخ و پکار ان کی عشروں کی کرپشن بے نقاب ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا تو انہیں عوام کا دکھ اور جمہوریت کو خطرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کی لہر کے دوران ڈرائنگ روم کی سیاست کرتی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنے کی دعوت پر اپوزیشن کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ عوام کا دکھ پیش نظر ہوتا تو پی ڈی ایم گلگت بلتستان الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف نہ چلتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا، بس اعلان ہونا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں