برج خلیفہ ونڈر وومن کے رنگوں سے سج گئی

206

متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن کے رنگوں اور روشنیوں سے سج گئی۔

برج خلیفہ پر پہلے ونڈر وومن کی جھلملاتی تصاویر اور پھر اس کی آنے والی فلم کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔

ونڈر وومن کا دوسرا حصہ یعنی ونڈر وومن 1984 دنیا بھر میں 17 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا تاہم امریکا میں اسے کرسمس کے روز 25 دسمبر کو تھیٹرز اور ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

ونڈر وومن 1984 کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سینما گھر بند ہونے کے باعث اسے ریلیز نہ کیا جاسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں