بریگزٹ کے باوجود برطانیہ پاکستان کی تجارتی حیثیت برقراررکھے گا

132

اسلام آباد( تنویر ہاشمی) یورپی یونین سے انخلا کے بعد بھی برطانیہ پاکستان کی خصوصی تجارتی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اپنی منڈیوں میں تین سال کی ڈیوٹی فری رسائی جاری رکھے گا اور پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رہے گا، برطانیہ پاکستان کو خصوصی مراعات خاص فریم ورک کےتحت دے گااس فریم ورک کا درجہ جی ایس پی پلس کے مساوی ہے، ذرائع کے مطابق اسکیم کااطلاق یکم جنوری 2021سے ہوگاجس کے تحت پاکستانی مصنوعات کوبرطانوی منڈیوں تک رسائی کے لئے خصوصی مراعات حاصل ہوں گی کیونکہ برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ کے معاہدے کا خاتمہ 31دسمبر 2020کو ہوگا،بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ خصوصی اسکیم کے تحت پاکستان کو جی ایس پی مراعات دے گا،پاکستان کو 27عالمی قوانین سے مطابقت یقینی بنانے کے ساتھ ان سارے قوانین پر پورا اترنا ہو گا جو یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے لیے تھے ،ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کو برطانیہ اپنی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی ہوگی ، پاکستان کی برطانیہ میں یورپی یونین یا کسی دوسرے ملک کےذریعے

جانیوالی برآمدات کو جی ایس پی پلس ترجیجات حاصل رہیں گی ، برطانیہ کی جانب سےپاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت آئندہ تین برس 2023تک جاری رہے گی جس کے بعد اس کی دوبارہ تجدید کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں