بھارت، تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ٹیچرز کا ویکسین مہم میں حصہ لینے سے انکار

184

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون ٹیچرز نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

میونسپل کارپوریشن اساتذہ ایسوسی ایشن نے بدھ کے روز ریاست اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ملازمین کو پانچ ماہ کی تنخواہ دیں۔

خاتون ٹیچرز کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ ’ہمیں پچھلے پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی پچھلے چھ مہینوں سے پنشن دی جارہی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپریل سے کویڈ 19 سے متعلق اپنے تمام فرائض پورے کررہے ہیں لہذا حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے واجبات ادا کریں۔

ٹیچرز نے سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر واجبات ادا نہیں کیے گئے تو حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں