بھارتی اداکارہ چترا کی خودکشی کا معاملہ، شوہر گرفتار

222

آنجہانی بھارتی اداکارہ چترا کی خودکشی کے معاملے میں ان کے شوہر ہیمنتھ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری گزشتہ چند روز کے دوران تحقیق پر سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی شوبز انڈسٹری کی 28 سالہ اداکارہ و میزبان چترا کمراج نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ٹی وی کی معروف اداکارہ چترا کمراج 9 دسمبر کی صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔

تاہم حالیہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہیں کہ چترا اور ہیمنتھ نے دو ماہ قبل اپنی شادی رجسٹرڈ کروادئی تھی جبکہ وہ آئندہ ماہ جنوری میں روایتی انداز میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔

چترا کے اہلِ خانہ نے ہیمنتھ کے خلاف شادی کے گھناؤنے کھیل کا الزام عائد کیا تھا اور اس کیس میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اب پولیس کا کہنا ہے کہ چترا کے شوہر ہیمنتھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں