بھارتی اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

145

گزشتہ دنوں اپنے اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی بالی ووڈ اداکارہ آریا بنارجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت ’قتل‘ کا مقدمہ نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ پولیس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم) مرلی دھر شرما کا کہنا ہے کہ اداکارہ و ماڈل جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قتل کا کیس نہیں ہے، اداکارہ کی موت کے وقت ان کے معدے میں الکحل پایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل آریا بنارجی کی دو روز قبل قبل لاش اپنے اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی تھی۔

پولیس نے تیسری منزل پر واقع ان کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر رسائی حاصل کی تھی جہاں بیڈروم میں انہیں اداکارہ کی لاش ملی۔

35 سالہ اداکارہ نے 2 بالی ووڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں 2011 کی دی ڈرٹی پکچر اور 2010 میں ریلیز ہونے والی ایک فلم شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں