بھارتی اداکار رجنی کانت کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے پر غور

212

معروف بھارتی اداکار و سیاستدان رجنی کانت کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے پر غور و فکر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث حیدرآباد کے اسپتال میں داخل ہونے والے بھارتی اداکار و سیاستدان رجنی کانت کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اُن کی طبیعت بھی مستحکم ہے۔

اس حوالے سے اسپتال ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ رجنی کانت کے بلڈ پریشر کی سطح بھی اب ٹھیک ہے جس کے بعد اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق رجنی کارنت کے ڈاکٹر آج سہ پہر ان کے ڈسچارج ہونے کے حوالے سے فون کریں گے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار رجنی کانت حیدرآباد میں اپنی فلم ’اناتھی‘ کے لیے موجود تھے جس کی شوٹنگ چند روز قبل کریو ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد روک دی گئی تھی۔

تاہم رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن ان کے بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاؤ کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں