نئی دہلی (شِنہوا)بھارت اور بنگلہ دیش نے ہائیڈرو کاربنز، زراعت، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹیکسٹائل اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے سات معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔معاہدوں پر دستخط بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کے درمیان جمعرات کو ہونے والے ورچوئل سربراہ اجلاس کے موقع پر کئے گئے۔دونوں ممالک کے وزراعظم نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون، رابطوں، پیداوارکے لئے تجارتی شراکت داری، آبی وسائل، بجلی اور توانائی میں تعاون سمیت دیگر امور شامل ہیں۔ایک سرکاری بیان کے مطابق اس موقع پر شیخ حسینہ نے مارچ 2021 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ اور بنگلہ دیش – بھارت کے سفارتی تعلقات کی 50 سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے ذاتی طور پر بنگلہ دیش آنے کی دعوت قبول کرنے پر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماوں نے اپنے اپنے ملک میں کوویڈ- 19وبا کی موجودہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں تعاون کے 7معاہدوں پر دستخط
128









