نئی دلی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کرکے اس کے قتل کا اسٹیٹس فیس بک پر لگایا جس کے بعد خود نے بھی خودکشی کی کوشش کر ڈالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ نئی دلی کے علاقے چھترپور میں پیش آیا۔
مذکورہ واقعے کی پولیس نے تصدیق بھی کی اور بتایا کہ متوفی شخص کے پڑوسیوں اور اپارٹمنٹ کے مالک کی کال پر پولیس فوری طور پر اپارٹمنٹ پہنچی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا، اپارٹمنٹ کے فرش پر خون پھیلا ہوا تھا جبکہ خون کے نشانات دیواروں پر بھی موجود تھے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کی خون آلود لاش زمین پر پڑی تھی جبکہ اہلیہ بھی شدید زخمی حالت میں شوہر کی لاش کے قریب بےہوش پڑی تھیں۔
مذکورہ خاتون اس وقت زندہ ہے اور اس کا دلی کے ایمز اسپتال میں علاج بھی جاری ہے۔
مذکورہ خاتون پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا بیان اب تک نہیں لیا جاسکا۔
پولیس کے مطابق یہ جوڑا ایک انشورنس کمپنی میں کام کرتا تھا، جبکہ ان کے ہاں اولاد نہیں ہے، تاہم اتبدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کافی رنجش تھی۔









