بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود

249

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہاہے، بھارت پاکستان کے خلاف بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ابوظبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہاہے، یہ صورت حال انتہائی ناز ک ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی سازشوں سے مکمل آگاہ ہے، بھارت نے فوجی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی سازش اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے کر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں، بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارت کی سازشوں کا پردہ چاک کیا ہے، پاکستان پر امن ملک ہے لیکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں