بھارت پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں ملوث ہے، سینیٹر شبلی فراز

254

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پر آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جھوٹ کا کارخانہ چلارہا ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ یورپی یونین، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں