اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا ہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی وزیر علاقائی تعاون عوفیرا کیونس کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والا اسلامی ملک چھوٹا نہیں، مگر وہ پاکستان بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان امریکی وائٹ ہاؤس سے جاری ہوگا۔









