بیلجیئم کے وزیراعظم کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا خود اختیار کردہ قرنطینہ ختم کرلیا۔
وزیراعظم کے ذرائع کے مطابق بیلجئین وزیر اعظم الیگزینڈر دی کرو ایک ہفتہ قبل یعنی جمعرات کے روز برسلز میں منعقد ہونے والی یورپین سمٹ میں فرانسیسی صدر کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے تھے۔
جس کے بعد اچانک جمعرات کو یعنی 17 دسمبر کے روز خبر آئی کہ فرانسیسی صدر ایمانیول ماکغوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے فوری بعد بیلجئین وزیر اعظم نےبھی اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
لیکن جمعرات کی شام دیر گئے اُن کا پی سی آر کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، اس کے علاوہ اس درمیانی وقفے میں 7 دن کا عرصہ بھی گزر چکا تھا۔
کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وزیراعظم الیگزینڈر دی کرو اپنی روٹین کے مطابق فرائض سرانجام دیں گے ۔









