بی آر ٹی پشاور کے واش رومز اب تک نامکمل، نشہ آوروں کی آماجگاہ بن گئے

119

پشاور بی آر ٹی کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 13 اگست 2020 کو کیا گیا، تاہم یہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا، منصوبے کے نہ تو اسٹیشنز بیت الخلا مکمل ہوسکے اور نہ ہی منصوبے کے لیے آمدن کا ذریعہ بننے والے کمرشل پلازے مکمل ہوسکے۔

پی ٹی آئی حکومت کا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی منصوبے کو شروع ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر بیشتر بس اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے تاحال باتھ رومز تک نہیں بن سکے ہیں۔

باتھ رومز میں واٹر اینڈ سینیٹریشن کا سامان نصب نہ ہونے کی وجہ سے خالی باتھ رومز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں، اسٹیشنز پر موجود باتھ رومز کے نام پر خالی کمرہ شام ہوتے ہی نشہ کرنے والے افراد کی آماج گاہ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

منصوبہ کی آمدن میں اضافہ کے لیے تین کمرشل پلازے بھی تعمیر ہونا تھے جو ابھی تک نامکمل ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹرز کے ساتھ درپیش مسائل کی وجہ سے تعمیراتی کام رکا ہوا تھا جو آیندہ 20 سے 25 دن میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا، باتھ رومز اور کمرشل پلازوں کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں