تھر: مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے انتقال کرگئے

163

تھر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچےانتقال کر گئے۔

محکمہ‘ صحت تھر پارکر کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 9 ماہ، 6 ماہ اور ایک نومولود ہے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے، رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 50 جبکہ سال بھر میں جاں بحق بچوں کی ہلاکتیں 768 ہو چکی ہیں، جبکہ تھر کے اسپتال میں 50 سے زائد بچے زیرِ علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں