تھر میں مزید 2 نومولود کی اموات

221

صحرائے تھر میں بچوں کی اموات میں اضافہ ہوگیا ہے،سول اسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں کےدوران غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 2 بچےانتقال کرگئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں2 نومولود بچے دم توڑ گئے ہیں۔

بچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہے،اس ماہ اب تک جاں بحق بچوں کی تعداد 19 جبکہ رواں سال 732 ہوگئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں