اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر نے ہنی مون کے لیے جس جگہ کا انتخاب کیا اس حوالے سے انھوں نے سوشل میڈیا پر بتادیا۔
حال ہی میں مفتی انس سے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والی سابقہ اداکارہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اب انھوں نے اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لیے جانے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ثنا خان نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر جارہی ہیں، جس کی انھوں نے تصاویر بھی شیئر کیں۔
دونوں نے طیارے میں سوار ہونے سے قبل لابی میں بیٹھ کر اپنی سیلفی کی اور اسے شیئر کیا۔
علاوہ ازیں ایئرپورٹ اور پھر طیارے میں بیٹھ کر بھی سیلفیز لیں جن میں انھیں کوویڈ-19 کے پروٹوکولز کا بھی بھرپور خیال رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی ان تصاویر کے ساتھ عنوان میں ثنا خان نے لکھا کہ ’شوہر اور بیگم چلے‘۔
مقبوضہ کشمیر پہنچنے کے بعد بھی ثنا خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سیلفیز لیں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
ان میں سے ایک ویڈیو میں ثنا خان نے کہا ’یہ کشمیر ہے‘ تو دوسرے ہی لمحے ان کے شوہر مفتی انس نمودار ہوئے اور کہا کہ یہاں بہت ٹھنڈ ہے۔









