جرمنی میں ایک 26 سالہ پاکستانی امام مسجد شاہد نواز کو نامعلوم ملزمان نے بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔
اس حوالے سے جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ یہ واقعہ 21 دسمبر کو جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں پیش آیا۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ قاتلوں کی تلاش بھی فوری طور پر شروع کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک اور پیغام میں پاکستان سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ قونصل جنرل فرینکفرٹ کو متوفی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے بھیجا گیا ہے جبکہ انھیں تمام تر تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ قونصل جنرل فرینکفرٹ اس قتل کے سلسلے میں پولیس سے بھی ملاقات کریں گے۔
اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر نے شاہد نواز کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت بھی کیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہد نواز قادری مقامی مسجد المدینہ میں نائب امام تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان پر حملہ ان کے گھر کے قریب اس وقت کیا گی جب وہ چہل قدمی کر رہے تھے۔
مذکورہ حملے میں امام مسجد زخمی ہوگئے، تاہم وہ حملے کے بعد جانبر نہ ہوسکے اور وفات پاگئے۔









