جس نےملکی دفاع مضبوط بنایا ہو اسے جلاوطن کردیا، پرویز رشید

121

مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے جس نے ملکی دفاع مضبوط بنایا ہواسے جلاوطن کردیا جاتا ہے۔

پرویز رشید نے جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ قائداعظم علاج کے لیے کراچی آتے ہیں اور گاڑی کا پیٹرول ختم ہوجاتا ہے، فاطمہ جناح سڑک پر بیٹھ کر بھائی کے منہ سے اپنے ڈوپٹے سے مکھیاں اڑارہی تھیں۔

پرویزرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے والد کے سفر آخرت میں بھی میت کو کندھا نہیں دے سکے تھے، آج نوازشریف اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کے سفر آخرت اور تدفین میں کیوں نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا جواب ریاست اور ریاست کو چلانے والوں کو دینا ہوگا، ایسا ماحول اور ایسا جبر کیوں ملک میں پیدا کر دیا جاتا ہے۔

اُن کا اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے متعلق کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ میں ابھی بہت وقت ہے، اس جلسہ سے گھبرانے والوں کو گھبراتے رہنا چاہیے۔

پرویزرشید نے کہا ہے کہ 13 دسمبر سمیت دیگر جلسوں کی ری شیڈولنگ کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں