معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 میں 20 نئے آئل وگیس کے بلاکس آکشن کیے جائیں گے جبکہ جنوری 2021 سے یورو 5 ڈیزل کی درآمد بھی شروع ہوجائے گی۔
ندیم بابر نے بین الاقوامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کا تعمیری کام آئندہ سال جولائی میں شروع ہوجائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ دونوں پاکستانی سوئی گیس کمپنیز منصوبے کا حصہ ہوں گی۔
انٹرویو کے دوران ندیم بابر نے یہ بھی کہا کہ اس ماہ 150 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
ندیم بابر نے کہا کہ ماڑی گیس فیلڈ سے بھی 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مقامی تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کو فروغ دے رہی تاکہ امپورٹ بل کم کیا جاسکے۔









