جیکولین ہر ماہ پریانکا کو گھر کا کرایہ کتنا دیتی ہیں؟

338

گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں ایک فلیٹ میں منتقل ہوئی تھیں جو کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین نے یہاں منتقل ہونے سے چند ماہ پہلے ہی اس فلیٹ کو کرائے پر لے لیا تھا اور وہ پریانکا چوپڑا کو ہر ماہ کرائے کی مد میں 6 لاکھ 78 ہزار بھارتی روپے دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین جس فلیٹ میں منتقل ہوئی ہیں یہ وہی ہے جہاں 2018 میں نک جونز سے شادی تک پریانکا چوپڑا رہائش پذیر تھیں۔ اس فلیٹ کی مالیت 7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

اس سے قبل جیکولین فرنینڈس گزشتہ کئی برسوں سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں کرائے کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں