پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا مانی کی صبح کیسی ہوتی ہے اس کی ایک جھلک انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
حرا ان سلیبریٹیز میں سے ایک ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں اور اپنے مداحوں سے کے لیے تصاویر و ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جو ان کی ممکنہ طور پر صبح میں لی گئی تصویر ہے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انھوں نے تحریر کیا کہ ’سردی کی صبحیں‘۔
جو تصویر انھوں نے شیئر کی اس میں انھیں سردی سے بچاؤ کے لیے اونی ٹوپا پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ کیمرے کو منہ چڑا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تس تصویر اور پیغام پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔









