حکومت نے رابطہ کیا ہے، کسی بھی وقت مذاکرات ہوسکتے ہیں، خالد مقبول

152

کراچی(این این آئی)متحدہ سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

ہم نے حکومت کومطالبات یادکروائے ہیں،کسی بھی وقت بھی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ رابطہ ہواہے یہ مذاکرات کی ہی ایک شکل ہے، سیاست کوکبھی تجارت نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں پتا ہے کہ ہماری 7؍ نشستیں بہت اہم ہیں، حکومت اورجمہوریت ہماری 7؍ نشستوں پر کھڑی ہے۔

متحدہ رہنما نے کہا کہ ہم حکومت کوبلیک میل نہیں کرینگے، ہم جوقدم بھی اٹھائیں گے بہت سوچ سمجھ کراٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں