دبئی میں اسرائیلی مسافروں کو دو گھنٹے تک روکے رکھا گیا

154

دبئی میں اماراتی حکام نے اسرائیلی مسافروں کو ایئرپورٹ پر دو گھنٹے تک روکےرکھا، اسرائیلی مسافر فلائی دبئی کی پرواز سے پیر کی صبح تل ابیب سے دبئی پہنچےتھے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام نے مسافروں سے دوبارہ آن لائن ویزا انٹری کرنے کو کہا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث اسرائیل جانے والی دو دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے مسافروں کو پیش آنے والے مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں