رابی پیرزادہ کو نیا پروجیکٹ مل گیا

190

پاکستان کی سابقہ گلوکارہ و ماڈل رابی پیرزادہ کو نیا پروجیکٹ مل گیا۔

اس حوالے سے رابی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا۔

اس پیغام میں رابی نے لکھا کہ وہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ سائن کرنے جارہی ہیں۔

سابقہ گلوکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی فنکاروں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا چاہتی ہوں۔

انھوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پاکستان (پاکستانی فن) کو اس کی عزت واپس دلوانا ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں رابی پیرزاد نے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں