رباب ہاشم کا سیاہ لباس میں خوبصورت فوٹو شوٹ وائرل

181

پاکستان کی خوبرو اداکارہ رباب ہاشم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

جیو ڈرامہ سیریل ’ میرے محسن ‘ کی اداکارہ رباب ہاشم آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ نئی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے رابطے میں رہتی ہیں۔

رباب ہاشم کی جانب سے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے چند تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں، سیاہ رنگ کے لباس میں رباب ہاشم نہایت حسین اور پر وقار نظر آ رہی ہیں۔

ارباب ہاشم اپنی ان نئی تصاویر پر اپنے مداحوں اور فالوورز سے خوب تعریفیں بھی بٹور رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ رباب ہاشم گزشتہ سال نومبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھیں۔

اداکارہ رباب ہاشم کی جانب سے شعیب شمشاد سے اپنی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں