کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری سورج گرہن آج(پیر)14دسمبر کوہوگا۔آج ہونے والا سورج گرہن مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں اس کو بالکل بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی امریکی ملک چلی اور ارجنٹینا میں دکھائی دے گا جہاں یہ مکمل گرہن ہوگا۔رپورٹ کے مطابق 24 منٹ میں چاند سورج کے سامنے سے گزریگا اور اسے تقریبا 2 منٹ اور 10سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر چھپا دیگااور اس دوران ان ممالک میں دن کے وقت بھی اندھیرا چھاجائے گا۔
رواں سال کا آخری سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا
156









