روس میں خاتون صحافی نے وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے خود کو آگ لگالی، خود سوزی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام میں روسی حکومت کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق خودسوزی سے ایک دن پہلے پولیس نے صحافی کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور ان کا لیپ ٹاپ دستاویزات اور فون قبضے میں لے لیا۔
ارنا سلاوینا حکومتی سنسرشپ پالیسیز پر تنقید کرنےوالے خبر رساں ادارے کے لئے کام کر رہی تھیں۔
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ارنا سلاوینا کو حکومت کی مخالفت پر حکام کی جانب سے دباؤ کا سامنا تھا۔









