روس کی طرف سے جوبائیڈن سے رابطے کے لیے تیار ہوں، پیوٹن

177

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو الیکشن میں جیت پر مبارکباد دے دی۔

انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے جوبائیڈن سے رابطے کے لیے تیار ہوں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا، روس اختلافات کے باوجود کئی عالمی مسائل، چیلنجز کو حل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ امریکی صدر جوبائیڈن کو سرکاری نتائج کے آنے تک امریکا کا صدر تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کے کسی بھی رہنما کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔

پیوٹن نے جو بائیڈن کو جیت کی مبارکباد نہ دینے کے فیصلے کو ایک فارمیلٹی قرار دیا اور کہا کہ جوبائیڈن کوبطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں، ہر اس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتماد اسی امیدوار کو حاصل ہوگا جس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں