رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

101

جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایم این اے محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتار کیا گیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ایم این اے نے علی وزیر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا چکا ہوں، معلوم نہیں کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر پر کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

علی وزیر کو ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں