ریتو سنگھ مہندرا بھی بھارتی کسانوں کی حمایت میں سامنے آگئیں

165

بھارت کی شعلہ بیان سماجی کارکن ڈاکٹر ریتو سنگھ مہندرا بھی ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

ڈاکٹر ریتو سنگھ مہندرا کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بھارت بھر میں جاری کسانوں کا احتجاج دراصل مودی حکومت کے خلاف حقیقی انقلاب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک نریندرا مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت 27 ستمبر کے تینوں متنازع زرعی بلوں کے خلاف کسانوں کے مطالبات تحریری طور پر منظور نہیں کر لیتی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا مودی حکومت اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں بکا ہوا ہے، اسی لیے کسانوں کے حقیقی احتجاج کو خالستان تحریک کہہ کر بدنام کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ریتو سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے پہلے بھارتی مسلمانوں کے خلاف اقدامات کیے اور اب کسانوں کو دبایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ریتو سنگھ نے مودی حکومت پر سرمایہ داروں کے مفادات کے لیے بھارت کے چھوٹے کسانوں کو تباہ کرنے کا الزام لگایا، اور کہا کہ یہ حکومت جس تھالی میں کھاتی ہے اُسی میں چھید کر رہی ہے۔

ڈاکٹر ریتو سنگھ کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت بھر کے کسانوں کے مطالبات تحریری طور پر منظور نہیں ہوتے، احتجاج جاری رہے گا کیونکہ کسان پیٹ صرف گوبر سے نہیں بھر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں