اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کرلی ہے حالانکہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا ووٹ کراچی سے لاہور منتقل کرایا تھا لیکن دوسرے امیدواروں کوایڈجسٹ کرنے کیلئے محمد زبیر کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور محمد زبیر خود بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے خواہش مند نہیں تھے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ میں سندھ نہ پنجاب کہیں سے بھی سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے رہا۔
سابق گورنر محمد زبیر نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
183









