سارہ خان کا مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام

193

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سارہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔‘

اُنہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللّہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔‘

سارہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘

واضح رہے کہ سارہ خان کے والد دو روز قبل یعنی جمعے کی رات انتقال کرگئے تھے۔

سارہ خان کے والد کے انتقال کی اطلاع معروف فوٹوگرافر عبدالصمد ضیاء نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔

عبدالصمد ضیاء نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں