سارہ کیلئے زیادہ اہم والد یا والدہ؟ اداکارہ نے بتادیا

192

دو سال قبل فلم کی دنیا میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان نے بتادیا کہ ان کے لیے ان والد کی بات زیادہ اہم ہے یا پھر والدہ کی۔

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم کیدرناتھ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔

سارہ کے پیدا ہونے کے بعد سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی طلاق ہوگئی تھی اور سارہ اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں سمبا کی اداکارہ نے کہا کہ ان کے لیے ہر کسی کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔

ساتھ میں انھوں نے واضح کردیا کہ ان کے لیے ان کی والدہ امرتا سنگھ کی رائے ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

سارہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ کی ساتھ رہی ہوں، مجھ پر انہی کا اثر و رسوخ ہے اور میں ان کی ہی بات کو اہمیت دیتی ہوں، لہٰذا ان کی ہی بات میرے لیے سب سے اہم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کے کام سے متعلق اہمیت ناظرین کی بھی ہوتی ہے، اس حوالے سے میری والدہ کہتی ہیں کہ میں تمھاری ماں ہوں، تم جو بھی کروگی مجھے اچھا لگے گا، لیکن ناظرین کو تمھیں پسند کرنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سارہ نے کہا کہ میرے لیے میری ماں کی رائے اہمیت رکھتی ہے اور میری ماں کی رائے ہے کہ ناظرین کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں