سستے قرضوں کی اسکیم سے متعلق نجی بینکوں کی شکایات پر اسٹیٹ بینک نے نگراں ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
یہ بات ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ کی ایک تقریب سے خطاب کے بعد کہی۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی جان سے تقریباً 9 ہزار پروسیسنگ فیس لینے کا نوٹس لیا ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سستی قرض اسکیم ہدف حاصل نہ ہونے پر مزید آسان بنائی جا سکتی ہے، سی ای او بینک اسلامی کے مطابق سستے قرض کے لیے بینک پروسیسنگ فیس کم کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔









