سعودی عرب، تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت

165

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 4 نئے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ظہران، رفحہ، الغوار کی آئل فیلڈز میں نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

ان ذخائر میں ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس موجود ہے۔

سعودی تیل کمپنی آرامکو نئے ذخائر میں تیل اور گیس کے حجم کا تعین کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں