سعودی عرب، پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان

172

سعودی آرامکو کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ رواں ماہ جنوری2021ء کے لیے نئے نرخ جاری کردیئے گئے ہیں۔

سعودی آرامکو کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نرخوں میں دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جنوری سے ہوگا۔

سعودی آرامکو کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نرخوں کے مطابق 91پیٹرول کی فی لٹر قیمت 1.62 ریال جبکہ اوکٹن95 کی فی لٹر قیمت 1.75ریال مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے جن کا نفاذ اگلے دن سے ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں