سعودی عرب میں فائزر بائیو این ٹیک کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے، اور آئندہ تین روز میں ویکسین دینے کا آغاز ہوجائے گا۔
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیحہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو آج صبح کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ مل گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ویکسین دینے کا عمل آئندہ تین روز میں شروع کر دیا جائے گا، سعودی عرب میں ویکسین رجسٹریشن کا آغاز گزشتہ روز کر دیا گیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی اورغیر ملکیوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ اور اموات چھ ہزار سے زائد ہیں۔









