سعودی فوج نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا

184

یمن جنگ میں شریک سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی فوج نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا۔

یمن جنگ میں شریک سعودی اتحادی فوج کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارودی مواد سے لدا ڈرون یمن سے آج صبح سعودی عرب کی جانب بھیجا گیا تھا۔

المالکی نے مزید کہا کہ سعودی فوج نے بروقت کاروائی کرکے ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں